• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 53802

    عنوان: چھوٹے بچوں كو سزا دینا اوران سے معافی مانگنا

    سوال: چھوٹے معصوم بچوں کو اگر پیار میں مارا جائے یا پیار میں اتنا مارا جائے کہ وہ تکلیف کی وجہ سے رونے لگ جائے تو کیا یہ اس کی حق تلفی ہوگی؟ اس سے معافی مانگنی لازمی ہو جائے گی کیا؟ کیا نا بالغ بچوں کے معاف کرنے سے معافی ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 53802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1020-802/D=9/1435-U جب تکلیف پہنچنے تک نوبت آجائے تو غلط بھی ہے حق تلفی بھی ہے قابل معافی بھی ہے بچہ کو تو ٹافی وغیرہ دے کر خوش کریں اور اس کے والدین سے معذرت کریں کیونکہ بچہ کو اس طرح تکلیف پہنچانے سے اس کے والدین کو ضرور صدمہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند