• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 52248

    عنوان: حقہ پینا

    سوال: میرا نام منیب ہے اور میرا سوال یہ ہے کہ آج کل بہت سے لوگ جن میں زیادہ نوجوان شامل ہیں وہ حقہ جس کو آج کل شیشہ کہا جاتاہے ، پیتے ہیں ، جس کے اوپر کوئلہ رکھا ہوتاہے، نیچے بیس (تہ) میں پانی اور اندر کچھ فلاؤر (مسالہ) ہوتاہے ، سائنس کے اعتبار سے یہ سیگریٹ سے ۱۰۰ مرتبہ خطرناک ہے ، پر اس کے پینے سے انسان نشہ محسوس نہیں کرتا بلکہ وقت پاس کرنے کا ذریعہ ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس کو پینا کیساہے اور اس کا کاروبار کرنا بھی کیساہے؟

    جواب نمبر: 52248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 769-543/L=7/1435-U اگر مذکورہ بالا حقہ کا پینا مضر صحت ہے تو ایسے حقہ کا پینا جائز نہیں، نیز فلاوٴر (مسالہ) کا فروخت کرنا ایسے شخص سے جو اس کو پینے میں استعمال کرے مکروہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند