• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 52005

    عنوان: کیا باتھ رومیں مغربی طرز کا بیت الخلا ء بنانا جائز ہے؟

    سوال: کیا باتھ رومیں مغربی طرز کا بیت الخلا ء بنانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 52005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 631-631/M=5/1435-U مغربی طرز کا بیت الخلاء بنوانا ناجائز نہیں ہے، لیکن یہ احتیاط لازم ہے کہ نجس چھینٹیں نہ پڑیں اور بیٹھنے میں مسنون ہیئت کی رعایت بھی ترک نہ ہو، مغربی طرز کے بیت الخلاء میں بالعموم ان باتوں کی رعایت نہیں ہوپاتی، اس لیے اس طرز کا بیت الخلاء بنوانا خلاف احتیاط ہے، معذورین کے حق میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند