• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 4733

    عنوان:

    میں انڈیا میں دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے کاعادی تھا۔ کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ سنت نہیں ہے اور اس کو عجمی طریقہ بتایا اور کہا کہ ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت ہے۔ مجھے اس بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 460=460/ م

    دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنے کو خلاف سنت اور عجمی طریقہ بتلانا غلط ہے، آپ جس طرح دونوں ہاتھ سے مصافحہ کیا کرتے تھے اس عادت کوبرقرار رکھیں، مصافحہ دونوں ہاتھوں سے کرنا مستحب ہے، صحیح بخاری میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے: علّمني النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم التشہد وکفي بین کفیہ امام بخاری علیہ الرحمة نے اس روایت کو باب المصافحہ میں ذکر کرکے ثبوت مصافحہ پر استدلال کیا ہے اس میں مصافحہ بالیدین کا ذکر ہے اس لیے یہ مطلق مصافحہ کے ثبوت کے ساتھ ساتھ دو ہاتھوں سے مصافحہ کے ثبوت کی بھی دلیل ہے اسی لیے امام بخاری رحمة اللہ نے باب الأخذ بالیدین میں بھی اس کو ذکر کیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند