• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 47156

    عنوان: کیا شیعہ لوگوں کو سلام کرسکتے ہیں اور ان کے گھر کھاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا شیعہ لوگوں کو سلام کرسکتے ہیں اور ان کے گھر کھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 47156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1212-940/D=11/1434-U جو روافض سبّ شیخین کے ساتھ حضرت عائشہ صدیقہ کے افک کے قائل ہیں یا حضرت علی کی الوہیت کے قائل ہیں یا حضرت ابوبکر صدیق کی صحابیت کے منکر ہیں وہ باتفاق کافر ہیں، ان کے ساتھ خورد ونوش اور میل جول درست نہیں، انھیں سلام کرنا ان کے گھر میل جول کے طور پر جانا ناجائز ہے، اور جوقطعیت کے منکر نہیں وہ تفضیلی ہیں ان سے بھی بلا ضرورت ربط وضبط نہ رکھا جائے۔ تعظیما سلام نہ کیا جائے بوقت ضرورت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند