• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 41852

    عنوان: كیا كسی كو پیسے دیتے وقت بائیں ہاتھ سے دیں

    سوال: کیا یہ بات صحیح ہے کہ کسی کو پیسے دیتے وقت بائیں ہاتھ سے دیں اور لیتے وقت دائیں ہاتھ سے لیں۔ اگر صحیح ہے تو صدقہ یا کسی اور اچھے مقصد کے لیئے جو پیسے دئیے جائیں تو کیا وہ بھی بائیں ہاتھ سے دینے چاہیئے؟

    جواب نمبر: 41852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1485-1485/M=11/1433 یہ بات صحیح نہیں ہے کہ ”کسی کو پیسے دیتے وقت بائیں ہاتھ سے دیں“ اگر کوئی عذر نہ ہو تو دینا لینا دونوں دائیں ہاتھ سے کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند