• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 35352

    عنوان: غیرمسلم كو سلام كرنا كیسا ہے؟

    سوال: بتائیں کہ کیا کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کو ” سلام علیکم“ کہہ سکتاہے؟ یاپھر کسی غیر مسلم کے ” سلام علیکم “ کا جواب ” وعلیکم سلام“ کہہ کے دے سکتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1993=1608-12/1432 غیرم مسلم کو السلام علیکم کہنا درست نہیں، اگر کبھی ایسی نوبت آجائے تو ہَداکَ اللہ کہے یا السلام علی من اتبع الہدی کہے، اور اگر غیرمسلم ہمیں سلام علیکم کہے تو صرف وعلیکم ہمیں کہہ دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند