• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 32781

    عنوان: بیوی پر اپنے ساس اور سسر کی خدمت کرنا ضروری ہے؟ اگر نہیں کرے گی تو شوہر اسے ڈانٹ سکتا ہے کیا؟

    سوال: بیوی پر اپنے ساس اور سسر کی خدمت کرنا ضروری ہے؟ اگر نہیں کرے گی تو شوہر اسے ڈانٹ سکتا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 32781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1158=678-7/1432 ضروری نہیں ہے شوہر کی خوشنودی اور باہمی حسن معاشرت کے تقاضا کے لیے کردے تو اس کی طرف سے تبرع ہوگا۔ چونکہ شوہر بھی بیوی کے ساتھ بہت قسم کے تبرعات کرتا ہے جو اس پر واجب نہیں ہیں اس لیے بیوی کو بھی اس کے ساتھ تبرعات کرنے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے، منجملہ ان کے شوہر کے ماں باپ کے ساتھ حسن معاشرت اور ان کی خدمت کرنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند