• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 32380

    عنوان: حضرت جی میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کوئی عالم گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور میں اس کو جانتا ہوں تو کیا ایسی کوئی حدیث ہے جو مجھ کو یہ بات دوسروں کو بتانے سے منع کرتی ہو؟

    سوال: حضرت جی میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کوئی عالم گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور میں اس کو جانتا ہوں تو کیا ایسی کوئی حدیث ہے جو مجھ کو یہ بات دوسروں کو بتانے سے منع کرتی ہو؟

    جواب نمبر: 32380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1118=645-7/1432 دوسروں سے بتانے کا مقصد کیا ہے؟ اگر غیبت ہے تو یہ گناہ کبیرہ ہے، حدیث میں ہے باحیثیت (عالم وغیرہ) کی لغزشوں کو درگذر کرو، اور ان کے حق میں دعا کرو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند