• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 30584

    عنوان: آپ سب پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ شادی کے بعد ماں کا حق اس کے بیٹے پر کیا ہوتاہے جبکہ اس ماں کا کوئی اور سہارا نہ ہو ؟ کیا ماں کا حق بیوی سے کم ہوتاہے؟

    سوال: آپ سب پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ شادی کے بعد ماں کا حق اس کے بیٹے پر کیا ہوتاہے جبکہ اس ماں کا کوئی اور سہارا نہ ہو ؟ کیا ماں کا حق بیوی سے کم ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 30584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):401=401-3/1432

    ماں باپ کے حقوق بیٹا پر شادی سے پہلے بھی ہیں اور شادی کے بعد بھی، البتہ شادی کے بعد حقوق والدین کے ساتھ بیوی کا حق بھی متعلق ہوجاتا ہے، ماں کا حق بیٹے پر اس وقت مستزاد ہوجاتا ہے جب کہ ماں کا اور کوئی سہارا نہ ہو، حدیث میں ہے کہ ایک شخص نے پوچھا، یا رسول اللہ! والدین کا اولاد کے ذمہ کیا حق ہے؟ فرمایا، وہ تیری جنت ہیں یا دوزخ (یعنی ان کی خدمت کروگے تو جنت میں جاوٴگے اور نافرمانی کروگے تو دوزخ خریدوگے) ماں کا حق بیوی سے زیادہ ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند