• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 3055

    عنوان:

    ہم سعودی حضرات کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو ملتے وقت چومتے ہیں، کیا یہ شرعی حکم ہے؟ اگر شرعی حکم ہے تو انڈیا میں مسلمان ایسا کیوں نہیں کرتے؟ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    ہم سعودی حضرات کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو ملتے وقت چومتے ہیں، کیا یہ شرعی حکم ہے؟ اگر شرعی حکم ہے تو انڈیا میں مسلمان ایسا کیوں نہیں کرتے؟ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 102/ ج= 4/ ج

    ملاقات کے وقت عالم کے ہاتھ یا اپنے بھائی کی پیشانی کو چومنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر نہیں چومتے تو بھی حرج نہیں۔ ولا بأس بتقبیل ید الرجل العالم والمتورّع علی سبیل الترک ونقل المصنف عن الجامع: أنہ لا بأس بتقبیل ید الحاکم والمتدین وقیل: التقبیل علی خمسة أوجہ منہا: قبلة الشفقة لأخیہ علی الجبھة وقبلة التحیة للموٴمنین علی الید (شامی: ج۹ ص۵۴۹، ۵۵۱)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند