• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 28964

    عنوان: اکثر لوگ جب سلام کرتے ہیں یا سلام کاجواب دیتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کے اشارہ بھی کرتے بھی ہیں، کیا یہ سنت سے ثابت ہے؟ یا ویسے ہی ہاتھ اٹھاکے اشارہ کرتے ہیں سلام کے بغیرگویا سلام کررہے ہیں، کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہے؟ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا سنت سے ثابت ہے؟ہماری مسجد میں ایک غیر مقلد دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے سے منع کرتے ہیں اور دوسرا جھٹک دیتے ہیں۔ براہ کرم، اس کا مدلل جواب دیں۔ 

    سوال: اکثر لوگ جب سلام کرتے ہیں یا سلام کاجواب دیتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کے اشارہ بھی کرتے بھی ہیں، کیا یہ سنت سے ثابت ہے؟ یا ویسے ہی ہاتھ اٹھاکے اشارہ کرتے ہیں سلام کے بغیرگویا سلام کررہے ہیں، کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہے؟ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا سنت سے ثابت ہے؟ہماری مسجد میں ایک غیر مقلد دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے سے منع کرتے ہیں اور دوسرا جھٹک دیتے ہیں۔ براہ کرم، اس کا مدلل جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 28964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 136=34-2/1432

    فقط اشارے سے سلام کرنا یا اشارہ سے جواب دینا جائز نہیں یہ ہنود ونصاری کا طریقہ ہے، حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے: عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ رضي اللہ تعالیٰ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِغَیْرِنَا، لا تَشَبَّہُوا بالیَہُودِ وَ لا بالنَّصَارَی، فإنَّ تَسْلِیمَ الیَہُودِ الإِشارَةُ بالأصَابِعِ، وَتَسْلِیمَ النَّصَارَی الإِشارَةُ بالکَفّ (مشکاة:) البتہ اگر جس کو سلام کیا جارہا ہے وہ دور ہے اور صیغہٴ سلام کے تلفظ کے ساتھ ہاتھ سے اشارہ بھی کردے تاکہ وہ سمجھ لے کہ یہ سلام کررہا ہے، تو اس کی گنجائش ہے۔
    (۲) حنفیہ کے نزدیک دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت ہے، کما في الدر المختار بخاری شریف کی روایت میں، عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مصافحہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ”کفي بین کفیہ“ کہ میری ہتھیلی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں کے بیچ میں تھی اور یہ بہت بعید ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کریں اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک ہاتھ سے کریں، امام بخاری نے اس حدیث سے مصافحہ ثابت کیا ہے اور یہ بھی نقل کیا ہے، صافح حماد بن زید ابن المبارک بکلتا یدیہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سلف کا بھی طریقہ یہی تھا، غیر مقلدین کا دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے سے منع کرنا اور دوسرا ہاتھ جھٹک دینا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند