• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 26385

    عنوان: غیر محرم کو سلام کرنے اور اگر وہ سلام کرے تو اس کا جواب دینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: غیر محرم کو سلام کرنے اور اگر وہ سلام کرے تو اس کا جواب دینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 26385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1793=1423

    غیرمحرم کو سلام نہ کرنا چاہیے اوراگر کسی غیرمحرم نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا واجب نہیں ہے۔ خاموشی اختیار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند