• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 227

    عنوان:

    کیا ہم شیعوں اور کافروں کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم شیعوں اور کافروں کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 143/ل=143/ل)

     

    اگر کوئی کافر سلام کرے تو اس کا جواب دے سکتے ہیں، مگر جواب میں صرف وعلیک کہنا چاہیے اس سے زیادہ نہیں: ولو سلم یہودي أو نصراني أو مجوسي فلا بأس بالرد ولکن لا یزید علی قولہ: وعلیک (شامي: 9/591، ط زکریا دیوبند) شیعوں میں جو شیعہ فاسق ہیں کافر نہیں ان کے سلام کا جواب شریعت کے موافق وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ دینا چاہیے اورجو شیعہ کافر ہیں ان کے جواب میں صرف وعلیکم کہہ دینا چاہیے۔ (فتاویٰ محمودیہ: 6/76)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند