• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 2170

    عنوان:

    کیا ہم غیر مسلم گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہ حلال کھانے کے عادی نہیں ہوتے ہیں۔ (۲) کیا فرونج (جھینگا) کھانا جائز ہے؟

    سوال:

    (۱) کیا ہم غیر مسلم گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہ حلال کھانے کے عادی نہیں ہوتے ہیں۔

    (۲) کیا فرونج (جھینگا) کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 2170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1063/ ب= 994/ ب

     

    (۱) اگر وہ غیر مسلم یقینی طور پر ہمیں حلال و جائز چیز کھلائے تو اتفاقاً اس کا کھانا کھاسکتے ہیں۔ گنجائش ہے۔

    (۲) جھینگا مچھلی ہے یا کیڑا اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ اکثر علماء نے اسے مچھلی میں شمار کیا ہے اور اس کے کھانے کو جائز لکھا ہے۔ مگر بعض علماء نے اسے مچھلی نہیں مانا ہے بلکہ اسے کیڑا کہتے ہیں؛ اس لیے اس کے کھانے کو حرام فرماتے ہیں۔ اس اختلاف کے پیش نظر نہ کھانے میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند