• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 21060

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام غیرمسلمین کو کس طرح سلام کرتے تھے؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام غیرمسلمین کو کس طرح سلام کرتے تھے؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 21060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 433=433-4/1431

    غیرمسلم بادشاہوں کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خطوط بھجوائے ان میں ?سلام علی من اتبع الہدی? کے الفاظ میں سلام کی صراحت بخاری شریف وغیرہ کتب حدیث میں موجود ہے، البتہ غیرمسلمین سے ملاقات کے وقت کس طرح سلام کرتے تھے، اس بابت تصریح نظر سے نہیں گزری۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند