• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 19361

    عنوان:

    ملاقات و رخصت کے وقت سلام و مصافحہ کرنا

    سوال:

    یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ملاقات کے وقت سلام دینا سنت ہے، لیکن کسی سے رخصت لیتے وقت سلام اور مصافحہ کرنا سنت ہے یا نہیں؟ اس کی دلیل بھی جاننا چاہتا ہوں۔ اس بارے میں ہمارے یہاں کچھ لوگ شور مچارہے ہیں۔

    جواب نمبر: 19361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 211=27k-2/1431

     

    اس بارے میں دونوں طرح کی رائیں علماء نے اپنائی ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ بہ قت رخصت سلام ومصافحہ مشروع نہیں ہے اور بعض دیگر کا کہنا ہے کہ بہ وقتِ رخصت سلام ومصافحہ مشروع؛ بل کہ مستحسن ہے۔ یہی رائے زیادہ قوی ہے۔ ترمذی شریف میں ہے: [عن ابن عمر قال: کان النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- إذا ودّع رجلاً أخذ بیدیہ فلا یدعہا حتی یکون الرجل ہو یدع ید النبي -علیہ السلام- ویقول: [استودع اللہ دینک وأمانتک وآخر عملک] وفي روایة [خواتیم عملک] اور مشکاة باب السلام میں ہے: ]إذا دخلتم بیتًا فسلّموا علی أھلہ وإذا خرجتم فأودعوا أہلہ السلام] أخرجہ البیہقي (مشکاة باب السلام: ۳۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند