• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 18411

    عنوان:

    میں اپنے والدین کااکلوتا لڑکا ہوں اور تین لڑکیاں (سب کی سب شادی شدہ) ہیں۔ میں بھی شادی شدہ ہوں (تین لڑکیاں اورایک لڑکا)، میری پریشانی یہ ہے کہ میری بیوی میرے والدین کے ساتھ نہیں رہتی ہے اور وہ میرے والدین اور میری بہنوں کو ناپسند کرتی ہے ، اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے۔ وہ الگ ہونا چاہتی ہے لیکن میں اپنے والدین اور بچوں کے بغیر کسی بھی قیمت پر نہیں رہ سکتاہوں، کیوں کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرپاؤں گا۔تو میں اپنی بیوی کے ساتھ کیا کروں، نیز میں اس کو آزادی بھی نہیں دے سکتا ہوں سوائے سخت فیصلہ لینے کے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 23=23-1/1431

    آپ اپنی بیوی کو لے کر کسی دوسرے مکان میں منتقل ہوجائیں تاکہ ازدواجی زندگی سکون کے ساتھ گذرے اور آئے دن کی چپقلش سے آزادی مل جائے۔ آپ کے اندر جب والدین کی خدمت کا جذبہ ہے تو بیوی کو علاحدہ رکھ کر بھی ان کی خدمت کرسکتے ہیں۔ مالی و جسمانی ہرطرح کی خدمت کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند