معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 18062
میری
ایک لڑکی کے ساتھ شادی ہوئی جو کہ مجھ سے تقریباً دو انچ لمبی ہے۔ شادی سے پہلے میں
نے اس کو نہیں دیکھا تھا لیکن میرے والد کو یہ معلوم تھا کہ وہ مجھ سے دو انچ لمبی
ہے۔ میرے رشتہ داروں نے کہا کہ وہ میرے لیے مناسب نہیں ہے لیکن میرے والد نے ان سے
کہا کہ میرے سامنے اس معاملہ کے بارے میں بحث و مباحثہ مت کرو اور وہ لوگ ان کی
بات مان گئے۔ اب میں بہت زیادہ پریشان ہوں ، میں کیا کروں؟ اس غلطی نے میری زندگی
کو برباد کردیا۔

جواب نمبر: 18062
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2364=1885-12/1430
دو انچ لمبائی کی بنیاد پر بہت زیادہ پریشان اور زندگی برباد سمجھ بیٹھنا خیالاتِ فاسدہ، نیز وساوس شیطانیہ کے قبیل سے ہے، سچی پکی توبہ کا اہتمام کیجیے اور بیوی کے ساتھ حسن معاشرت سے رہن سہن میں سعی بلیغ کیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند