• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 17903

    عنوان:

    میرے والدین میں بہت جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ جھگڑا اس بات پر کہ میری والدہ کو میرے ابا پیسے کم دیتے ہیں لیکن ابا ہر چیز لا کر دیتے ہیں۔ میں خلیج میں کام کرتاہوں او راللہ کے فضل سے دعوت کی محنت سے لگا ہوں۔ مجھے یہ چیز بالکل پسند نہیں کہ دونوں آپس میں لڑیں اس لیے میں نے اپنی والدہ کو کہہ دیا کہ میں آپ کوالگ سے پیسے بھیجوں گا۔ کیا یہ میں صحیح کررہا ہوں اوراگر نہیں تومجھے ان دونوں میں صلح کے لیے کون سی چیز اختیار کرنی ہوگی؟ جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1977=1567-12/1430

    جی ہاں! آپ یہ صحیح کررہے ہیں، اپنی والدہ کے لیے آپ کچھ روپے الگ سے بھیج سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند