معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 176172
جواب نمبر: 17617201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 546-405/B=05/1441
قبلہ کی طرف پاوٴں پھیلا کر نہ سوئے بلکہ اتر دکھن کی طرف رُخ کرکے سوئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے والدین کا طلاق بیس سال پہلے ہوا۔ ہم اپنی ماں سے کل چاراولاد ہیں۔ اور میں اور میری دو بہنیں میرے والد کے ساتھ رہ رہے ہیں جب کہ دوسرا بھائی ماں کے ساتھ ہے۔ جنوری 1990 سے ہم تینوں اکثر ماں کے پاس جاتے رہے ہیں۔ اب میری شادی ہوچکی ہے اورایک لڑکی بھی ہے۔ میرے والد میری بیوی کو میری ماں سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں صرف مجھے اپنی ماں سے ملنے کی اجازت ہے۔ کیا میرے لیے یہ گناہ ہوگا؟ کیا میرے ساتھ گناہ گاروں جیسا معاملہ کیا جائے گا اپنی ماں کی خواہش اور حکم کو نہ ماننے کی وجہ سے کیوں کہ وہ میری بیوی اور بچی سے ملنا چاہتی ہیں، مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں ابا کو چھوڑنہیں سکتا اور ماں کا حکم ٹال کر اللہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ ابا تبلیغی جماعت سے جڑے ہیں اس لیے آپ کی بات مان لیں گے۔
1559 مناظر(۱)حضرت صفیہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہما اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے نکاح کے بارے میں تفصیل سے بتائیں؟ (۲)تراویح میں ہم لوگ جو امام صاحب کو نذرانہ دیتے ہیں جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (۳)آج کل میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ملاقات کے وقت سلام کرتے ہیں لیکن جب ایک دوسرے سے رخصت ہوتے ہیں تو اللہ حافظ یا خدا حافظ کہتے ہیں، اور میں نے ایک حدیث پڑھی ہے کہ یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے اور ترمذی شریف کی حدیث ہے اس حدیث کا آخری ٹکڑا ہے کہ (یعنی جس طرح ملاقات کے وقت سلام کرنا سنت ہے ایسی ہی رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا سنت ہے)۔ اس مسئلہ پر غور کریں اور بتائیں؟
2708 مناظرکیا
کھڑے ہوکر دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں۔
اگر کوئی شخص بے جا ظلم کرتا ہے اور وہ نماز بھی پڑھتا ہے کیا اس کی نماز قبول ہوتی ہے؟ مظلوم کو کیا کرنا چاہیے۔ اور وہ رشتوں کو تعویذ کے ذریعے توڑتا بھی ہے، اس کا دعوی کرتا ہے کہ میں الگ کردوں گا، پھر لوگوں میں جدائی ہوجاتی ہے۔
3509 مناظرایک لڑکا ہے اس کی ایک بہن اور ماں ہیں ،باپ نہیں ہے۔اس کو اور اس کی بہن کو پتہ ہے کہ اس کی ماں کا ایک آدمی سے فون پر تعلق ہے۔ اس کی ماں نے اس سے کہا تھا کہ اس نے مشکل وقت میں ہمارا بہت ساتھ دیا ہے۔ اس آدمی کا روزفون آتا ہے کبھی کبھی تو اس کے سامنے بہت لمبی باتیں ہوتی ہیں اور جب بھی اس آدمی کا فون آتاہے اس کو بہت غصہ آتا ہے۔ وہ لڑکا اس آدمی کو بھی جانتا ہے اور کبھی کبھی اس کی ماں اس لڑکے کو اس آدمی کے پاس جاکر پیسے لانے یا اور کچھ چیزیں لانے کو کہتی ہے، اور وہ آدمی دے دیتا ہے، یعنی گھر کا ہر کام اس آدمی سے پوچھ کر یا اس کی دخل اندازی سے کیا جاتاہے۔ لڑکے کی عمر بیس سال ہے وہ ماں کی بہت عزت کرتاہے اور ماں کے رتبہ کا احترام کرتا ہے اس لیے اس سلسلہ میں کچھ کہہ نہیں پاتا۔ اگر وہ اس معاملہ میں ماں کی کچھ مخالفت کرے یا ماں کو کچھ کہہ دے یا اس بات کو اس کے کسی دوسرے رشتہ داروں سے کہہ دے جس سے یہ بات سب کے سامنے آجائے۔ وہ لڑکا اس معاملہ میں بہت پریشان ہے اس پورے مسئلہ کا شرعی حکم جاننا چاہتاہے۔
2910 مناظر