معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 170465
جواب نمبر: 17046501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 861-783/M=09/1440
سمت قبلہ (پچھم) کی طرف پیر کرکے سونا منع ہے ہم اپنے ملک ہندوستان میں نارتھ (شمال) کی طرف پیر کرکے سو سکتے ہیں، شرعاً اس میں حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک لڑکی کے تعلقات ایک غیر مسلم سے ہوگئے تھے مگر گھر والوں کے سمجھانے پر وہ باز آگئی اور دوسری جگہ اس کی شاد ی کردی گئی ۔ اس کے شوہرخراب آدمی تھے، اس نے اس کے زیور وغیرہ بھی بیچااور اس کو بہت پریشان کیا یہاں تک کہ اس کے ساتھ زبردستی غیر فطری کام بھی کیا، اس لڑکی نے سب سے بات چھپاکر نباہ کرنے کی کوشش کی مگر جب بات حد سے زیادہ بڑھ گئی تو اس لڑکی نے اپنے گھر میں شکایت کی اور اس پر کسی نے اس کو سہار انہیں دیا ( پچھلے ریکارڈ کی وجہ سے )۔ ا ن لوگوں نے اس کے شوہر کو سچامانا اور لڑکی کو وہیں رہنے کے لیے کہا ، پیسے سے مدد کی گئی لیکن سب بیکار ۔جب یہ لڑکی زیادہ ستائی گئی تو اس نے اسی غیر مسلم لڑکے سے رابطہ کیا اس کی وجہ سے گھر والے اور بھی زیادہ ناراض ہوگئے اور اس کو اس کے شوہر کے ساتھ اپنے پاس رکھا ( یہ کہہ کر کہ ہم تمہیں تمہارے شوہر سے الگ کر دیں گے) مگر دوسری طرف وہ ان دونوں کو دبئی بھیجنے کے لیے اس کا پاسپورٹ بنو رہے تھے ۔ اس پر لڑکی راضی نہیں تھی ، وہ چھپ کر گھرسے اس غیر مسلم لڑکے کے ساتھ بھا گ گئی ۔پھر وہ لڑکا بقول ان دونوں کے ایمان لے آیا اور کچھ دن ایسے ہی ساتھ رہے پھر نکاح کرلیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ: (۱) اس کی صحت ابھی بہت خراب ہے اور اس کے گھروالے اس کو بالکل چھوڑ دیئے ہیں ، کیاوہ ٹھیک کررہے ہیں؟ (۲) کیا اس کو اور نہ بھٹکنے دینے کی نیت سے اس سے ملاجائے یا اس کے حال پر چھوڑ دیاجائے؟ (۳) اگر کوئی اس سے ملتاہے اور اسے سہارا دیتا ہے تووہ کسی گناہ میں مبتلا تو نہیں ہورہاہے؟ بر ا ہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
1593 مناظرمجھے اچھی طرح معلوم تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کے چہرہ پر مارنے سے منع کیا اور خبردار بھی کیا ہے۔ پچھلے چند سال سے میں اپنی بیوی کی غلط حرکتیں اور بدزبانی برداشت کررہا تھا۔ چند روز پہلے میں نے اپنی بیوی کی وہی غلط حرکتیں اور غلط بات برداشت کرتے وقت اس کے ہاتھ پر مارا پھر دوسری بار غیر ارادی طور پر میرا ہاتھ اس کے چہرے پر پڑ گیا۔ اس کے بعد میں فورا ڈر گیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت وعید کی نافرمانی کی ہے۔ میں نے اپنی بیوی سے فوراً کہا کہ چہرے پر مارنا منع ہے اور میں نے غلطی سے تمہارے چہرے پر مار دیا۔ اس واقعہ کے بعد میں اللہ سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت نادم ہوں۔ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟ آپ مجھے کچھ رائے دیں۔
2131 مناظرحدیث کے مطابق مصافحہ کیسے کیا جائے ؟ دونوں ہاتھ سے یا ایک ہاتھ سے؟
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جس طرح سے والدین
کے حقوق ہیں، اولاد کے حقوق ہیں اور بیوی کے حقوق ہیں مگر کبھی بھائی یا بہن کے
حقوق کا نہیں سنا، کیا قرآن یا حدیث میں کہیں ان کی تفصیل ہے؟ اگر ہے تو بتادیں کہ
ان کے کیا حقوق ہیں؟
کیا ہم کسی بھی غیر مسلم سے دوستی رکھ سکتے ہیں؟ یا اس کے ساتھ لین دین کرسکتے ہیں؟ یا غیر مسلم کے ہاتھ سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز کھا سکتے ہیں؟ مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیں۔
1905 مناظراگر کوئی قریبی عزیز اللہ تعالی کی نافرمانی
کرے (مثلاً خود ہی زیادتی کرے پھر گالی گلوج کرے، جھوٹے الزام لگائے، بہتان رکھے،
قطع تعلق کرے) ان سب کے باوجود وہ چاہے کہ متاثرہ بہن بھائی اس کے سامنے جھکیں۔ کیا
ایسے شخص سے صلہ رحمی کرنا چاہیے جب کہ قرآن و حدیث میں اللہ تعالی اور رسول کے
نافرمانوں سے قطع تعلق کا عندیہ ملتا ہے، مثلاً دعائے قنوت میں :نخلع و نترک من یفجرک؟