• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 161919

    عنوان: جو باپ اولاد كا حق ادا نہ كرے كیا اس كے ساتھ بھی حسن سلوك ضروری ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر والد ظالم ہے جیسے کہ اولاد کی کفالت کا حق ادا نہیں کرتا، اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتا ہو تو کیا پھر بھی والد کے ساتھ حسن سلوک کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 161919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1014-857/D=9/1439

    جی ہاں ان کے حق میں دعا کرے اور حسن سلوک ترک نہ کرے کیونکہ پھر بیٹا بھی حق ادا نہ کرنے کی وجہ سے ظالم ہوجائے گا اور بیٹے کا ظالم ہونا باپ پر زیادہ سنگین ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند