• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 161199

    عنوان: کیا بیوی کا ساس اور سسر کی خدمت کرنا فرض ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا بیوی کا ساس اور سسر کی خدمت کرنا فرض ہے یا نہیں؟ شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 161199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1046-920/L=8/1439

    بیوی پر ساس اور سسر کی خدمت فرض تو نہیں ہے تاہم ان کے ساتھ والدین جیسا معاملہ کرنا بیوی کا اخلاقی فریضہ ہے؛ البتہ سسر کی جسمانی خدمت سے احترازکرنا چاہیے کہ اس سے زوجین کے رشتے کی خرابی کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند