معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 160110
جواب نمبر: 16011001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:784-723/M=7/1439
بیت اللہ کی تعظیم شرعاً مطلوب ہے، اور بیت اللہ یہاں سے سمت پچھم میں واقع ہے اس لیے پچھم یعنی قبلہ کی طرف پاوٴں کرکے سونا سوء ادب ہے اس لیے اگر کوئی عذر نہ ہو تو قبلہ کی طرف پیر کرکے سونے سے بچنا چاہیے، صورت مسئولہ میں آپ پورب کی طرف پیر کرکے سوسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
والد اگر اپنی خدمت کے بجائے اپنے ایک لڑکے سے دوسرے بیٹے کا کام کرنے کو کہے اور دوسرا بیٹا اس بھائی کا کام نہ کرنا چاہے تو یہ ناکرنا والد کی نافرمانی میں شمار ہوگا یا نہیں؟
2489 مناظرمیرے
والدین میں بہت جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ جھگڑا اس بات پر کہ میری والدہ کو میرے ابا
پیسے کم دیتے ہیں لیکن ابا ہر چیز لا کر دیتے ہیں۔ میں خلیج میں کام کرتاہوں او
راللہ کے فضل سے دعوت کی محنت سے لگا ہوں۔ مجھے یہ چیز بالکل پسند نہیں کہ دونوں
آپس میں لڑیں اس لیے میں نے اپنی والدہ کو کہہ دیا کہ میں آپ کوالگ سے پیسے بھیجوں
گا۔ کیا یہ میں صحیح کررہا ہوں اوراگر نہیں تومجھے ان دونوں میں صلح کے لیے کون سی
چیز اختیار کرنی ہوگی؟ جواب عنایت فرماویں۔
میرا ایک دوست ہے ہماری دوستی کافی اچھی تھی ایک دوسرے کی فیملی کا آنا جانا تھا ۔ایک دم گھر جیسا معاملہ تھا سکھ دکھ کے ساتھی ۔ ہمراز ان کی ایک بہن کا کوئی روحانی علاج چل رہا تھا میں بھی اس میں شامل تھا اور علاج سے فائدہ بھی تھا، پر اچانک ایک دن ماحول بدل گیا اور کسی موٴکل کے کہنے پر ان لوگوں نے میرے اوپر تہمت لگادی اور سارے رشتے اچانک ختم کردئے۔یہاں تک کہ نہ میری کوئی بات سنی نہ مجھ سے کوئی بات کی۔ کچھ دن بعد میری سچائی میرے دوست کو معلوم ہوئی، اب میری اور اس کی دوستی تو قائم ہے پر فیملی ابھی بھی ناراض ہے۔ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہے کہ جس عورت کو میں نے ماں سمجھا ہو اس نے مجھ پر تہمت لگادی ہے اور مجھ سے ناراض ہے۔ کسی پر تہمت لگانے کا کیا فتوی ہے؟ کوئی ایسا حل بتائیں تاکہ اس کی نارضگی دور ہو اور مجھے سکون مل جائے۔
3939 مناظرخدا
حافظ/اللہ حافظ کا کیا معنی ہے؟ کچھ لوگ جب مجلس سے جاتے ہیں تو خدا حافظ کہتے ہیں
کیا ایسا کہنا جائز ہے؟
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا بیوی پر
شوہر کی ماں کی خدمت کرنا فرض ہییا نہیں؟ اگر نہیں تو کوئی حدیث کا حوالہ دیں کتاب
اور حدیث کا نمبر بھی بتادیں۔