• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 15963

    عنوان:

    اگر کوئی مشرک یا کافر ہمیں سلام کرے اور سلام میں وہی الفاظ استعمال کرے جیسا کہ کیا جاتاہے تو اس کے جوا ب میں اسے کیا کہنا چاہیے؟ (۲)اگر کوئی کہے کہ میرا سلام فلاں فلاں لوگوں کو پہنچا دینا تو ہمیں ان لوگوں کو کیسے یہ سلام پہنچانا چاہیے؟(۳)او راگر کوئی ایساسلام ہمیں لاکر دیتا ہے تو اس کے جواب میں ہمیں وہی الفاظ استعمال کرنا چاہیے جیسا کہ ہم آمنے سامنے ملنے پر کرتے ہیں یا اس میں کچھ ردو بدل ہوگا؟ اگر ہوگا تو اسے یہاں بتادیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1470=1162/1430/ل

    (۱) مشرک یا کافر کے سلام کے جواب میں [وعلیک] یا [ہداک اللہ] کہنا چاہیے۔

    (۲) جن جن لوگوں کو سلام پہنچانا ہو، آپ ان سے یہ جاکر کہہ دیں فلاں صاحب نے آپ کو سلام کہا ہے۔

    (۳) اگر آپ کو کوئی سلام پہنچائے تو آپ [علیہ وعلیک السلام] کہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند