• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 158771

    عنوان: مریض دیكھتے وقت لا باس طہور ان شاء اللہ كہنا

    سوال: حضرت، میں نے ایم بی بی ایس کیا ہے اور اب اپنی پریکٹس شروع کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی مجھے کوئی عمل بتائیں تاکہ اللہ تعالی شفاء عطا فرمائے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 158771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 564-489/D=5/1439

    (۱) جب مریض کو دیکھیں تو نبض جانچتے وقت یا حال پوچھتے وقت کہہ دیں لا بأس طُہورٌ إن شاء اللہ․

    (۲) ہرمرض کے جلد سے جلد شفایاب ہونے کے دل سے خواہش مند ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند