• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 158702

    عنوان: بڑے بھائی کے حقوق

    سوال: اسلام میں بڑے بھائی کے کیا حقوق ہیں؟ نیز والدین کے گزر جانے کے بعد بھائی کے لیے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 158702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 553-501/M=5/1439

    بڑے بھائی کا حق دوسرے چھوٹے بھائیوں پر ایسا ہے جیسے باپ کا حق اولاد پر، حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ (مراسیل أبي داوٴد) (مشکاة) چھوٹے بھائیوں کو چاہیے کہ بڑے بھائی کا ادب واحترام کریں، ان سے رابطہ رکھیں، ان کی غلطیوں پر عفو ودرگذر سے کام لیں، اگر وہ غلط راستے پر چلیں تو حکمت وحسن تدبیر سے تنبیہ کریں، ان کے لیے دعا بھی کریں، جائز امور میں ان کی رائے مشورے پر عمل کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کا برتاوٴ کریں، والدین کے گذرجانے کے بعد بڑے بھائی کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، بڑے بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائیوں پر شفقت ورحمت کا معاملہ کریں، ان کی اچھی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں، ان کا ہرممکن تعاون کریں اور ان کی دینی، علمی، فکری اور اصلاحی راہنمائی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند