• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 1568

    عنوان: کیا ساس یا سسر کو ماں یا باپ کہا جا سکتا ہے؟

    سوال: کیا ساس یا سسر کو ماں یا باپ کہا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 1568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 906/ ج= 906/ ج

     

    ساس اور سسر ماں، باپ کے درجے میں ہوتے ہیں، ان کے حقوق وہی ہیں جو ماں باپ کے ہیں اس لیے ان کے ادب و احترام میں انھیں ساس اور سسر کے بجائے امی اور ابو وغیرہ کہہ سکتے ہیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند