• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 145388

    عنوان: کیا مسجد میں داخل ہونے کے بعدسلام کرنا جائز ہے؟

    سوال: (۱) کیا مسجد میں داخل ہونے کے بعدسلام کرنا جائز ہے؟ (۲) کیا مسجد میں داخل ہونے کے بعد گلے ملنا جائز ہے؟ (۳) کیا فرض نماز کے بعد گلے ملنا جائز ہے؟ (۴) کیا مسجد یا عیدگاہ میں نماز کے بعد سلام کرنا جائز ہے؟ (۵) اگر کوئی غلط اذان دے تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 145388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 126-109/M=2/1438

     

    (۱) جائز ہے لیکن اگر لوگ نماز تلاوت وغیرہ میں مشغول ہوں تو ان کو سلام کرنا مکروہ ہے۔

    (۲، ۳) گلے ملنا یعنی معانقہ کرنا بہت دنوں کی ملاقات کے بعد ثابت ہے اس لیے یہ ناجائز نہیں ہاں تخصیص و التزام بدعت ہے جیسے عید کے دن کی نماز کے بعد گلے ملنا، اسی طرح کسی خاص نماز مثلاً عصر یا فجر کے بعد گلے ملنے کو ضروری سمجھنا یہ مکروہ ہے۔

    (۴) تخصیص و التزام کے بغیر ہو تو ناجائز نہیں۔

    (۵) غلطی کی نوعیت واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند