معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 12053
السلام علیکم اگر کہیں تو مطلب اللہ تعالی کی رحمت ہو آپ پر۔ سلالیکم، یا سالیکم یا سلالنکم کہیں تو اس کا کیا یہ مطلب ہوتاہے کہ تباہ و برباہ ہوجاؤ؟
السلام علیکم اگر کہیں تو مطلب اللہ تعالی کی رحمت ہو آپ پر۔ سلالیکم، یا سالیکم یا سلالنکم کہیں تو اس کا کیا یہ مطلب ہوتاہے کہ تباہ و برباہ ہوجاؤ؟
جواب نمبر: 1205330-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتویٰ: 871=651/ھ
صحیح سلام (السلام علیکم ․․․) میں مذکورہ فی السوال تغیر وتبدل ناجائز ہے، اور ایسا تغیر نیز تبدل فاحش اختیار کرنے کا مطلب تباہی وبربادی ہونا ظاہر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عیسائی
نوکرانی کی امداد کرسمس کے موقع پر
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پورا کہنا چاہیے یا ورحمة اللہ تک کہنا چاہیے۔
5534 مناظردعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
3700 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میری ماں مجھ سے واقعی محبت کرتی ہے یا نہیں۔لیکن میں ایسا کیوں سوچتاہوں کہ میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی ہے۔ میں اپنی ماں کے تمام حکم کو بجالاتا ہوں اور میں ان کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہوں اور نہ ہی اپنی آواز اونچی رکھتا ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہوں۔ اس کے باوجود بھی وہ میرا اور میری بیوی اور بچوں کا کوئی خیال نہیں رکھتی ہیں۔ وہ صرف اپنی لڑکی اور داماد سے محبت کرتی ہیں۔ چونکہ مجھے مالی تکلیف ہے اور میری ماں ان مسائل کی جانبتوجہ نہیں دیتی ہے وہ صرف میری بہن اور اس کے شوہر کی مدد کرنے میں خوش ہے، اگرچہ وہ لوگ مالی اعتبار سے مضبوط ہیں۔ میرے لیے بھی پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے اور میری بیوی کو صرف پیار اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ان تمام چیزوں کی وجہ سے میرے اورمیری بیوی کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہوتی ہے۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ سب جو میرے ساتھ ہورہاہے اچھا ہے یا برا، اور کیا میں اپنی ماں کو چھوڑکر اکیلا رہ سکتا ہوں۔ برائے مہربانی جلد جواب سے نوازیں۔
1606 مناظرمیں
اپنے والدین کااکلوتا لڑکا ہوں اور تین لڑکیاں (سب کی سب شادی شدہ) ہیں۔ میں بھی
شادی شدہ ہوں (تین لڑکیاں اورایک لڑکا)، میری پریشانی یہ ہے کہ میری بیوی میرے
والدین کے ساتھ نہیں رہتی ہے اور وہ میرے والدین اور میری بہنوں کو ناپسند کرتی ہے
، اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے۔ وہ الگ ہونا چاہتی ہے لیکن میں اپنے والدین اور
بچوں کے بغیر کسی بھی قیمت پر نہیں رہ سکتاہوں، کیوں کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنے
والدین کی دیکھ بھال نہیں کرپاؤں گا۔تو میں اپنی بیوی کے ساتھ کیا کروں، نیز میں
اس کو آزادی بھی نہیں دے سکتا ہوں سوائے سخت فیصلہ لینے کے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے کچھ بھائی اپنے مرشدوں کے پیروں کوہاتھ لگاکر قدم بوسی کرتے ہیں۔ کیا یہ عمل قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1863 مناظرمیری ایک بہن تقریباً ۱۸ سال کی ہے وہ کالج میں پڑھتی ہے، جس میں بے پردگی بھی ہوتی ہے، میں نہیں چاہتا کہایسا ہو مگر والدین ․․․ اگر وہ مجھ سے بھی پڑھائی میں مدد دینے کو کہیں اور میں انکار کردوں کہ یہ کام جائز نہیں ہے، تو کہیں مجھ پر کوئی گناہ تو نہ ہوگا، ماں کی نافرمانی کا۔
1357 مناظر