• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 10551

    عنوان:

    غیرمسلم بچوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیوں کہ وہ ابھی اسلامی فطرت پر ہیں؟(۲) دوسرا سوال کہ نابالغ بچے نماز پڑھ رہے ہیں تو ان کے آگے سے گزرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    غیرمسلم بچوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیوں کہ وہ ابھی اسلامی فطرت پر ہیں؟(۲) دوسرا سوال کہ نابالغ بچے نماز پڑھ رہے ہیں تو ان کے آگے سے گزرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 10551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 130=227/د

    السلام علی من اتبع الہدیٰ کے الفاظ سے کرلینا بہتر ہے۔

    (۲) نابالغ سمجھ دار بچے کی نماز کے آگے سے گذرنے کا بھی وہی حکم ہے، جو بالغ آدمی کی نماز کے آگے سے گذرنے کا ہے۔ نابالغ اگرچہ ابھی مکلف نہیں ہوا، لیکن سمجھ دار ہوجانے کے بعد خود اس کو بھی اپنی نماز کی صیانت واجب ہے اور دوسروں کو بھی۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ایسا بچہ نیت باندھ کر توڑدے تو اس سے قضا کروائی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند