• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 9857

    عنوان:

    کیا قربانی کا پیسہ کسی ٹرست کودینا جائز ہے یا پھر خود قربانی کرنی چاہیے؟

    سوال:

    کیا قربانی کا پیسہ کسی ٹرست کودینا جائز ہے یا پھر خود قربانی کرنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 9857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1318=1318/ م

     

    اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا افضل ہے، اور کسی ٹرسٹ کو دینا جہاں اجتماعی قربانی کا نظم شرعی طور پر ہوتا ہو، بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند