• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 69715

    عنوان: بکرے کو کیسے حلال کیا جاتا ہے؟

    سوال: میں قربانی کے تعلق سے پوری معلومات چاہتاہوں، لوگوں کو بکرے کا گوشت کیسے تقسیم کروں؟ بکرے کو کیسے حلال کیا جائے؟ براہ کرم، عید الاضحی سے پہلے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 959-954/B=12/1437

    اپنی طرف سے قربانی کی نیت سے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر بکرے کو ذبح کریں۔ پھر اس کا گوشت تین حصوں میں کرکے ایک حصہ غریبوں اور محتاجوں کے یہاں بھیجوادیں، اور ایک حصہ رشتہ داروں اور دوست و احباب میں تقسیم فرمادیں اور ایک حصہ اپنے کھانے کے لیے رکھ لیں۔
    --------------------------------------
    جواب صحیح ہے البتہ یہ واضح رہے کہ قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کرنا مستحب ہے۔(ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند