عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 68802
جواب نمبر: 68802
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1060-991/SN=11/1437 اگر کسی کے پاس اتنی زائد زمین (یعنی جس کی پیداوار پر گذارہ موقوف نہ ہو یاوہ زمین جو ایسے ہی خالی پڑی ہو) ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام ) چاندی کے برابر یا اس سے زائد ہو شرعاً اس پر قربانی واجب ہے۔ (مستفاد از بہشتی زیور: ۳/۳۴، مسئلہ: ۳، اختری، فتاوی ہندیہ ۱/۲۱۸، الباب الأول في تفسیر الحج، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند