• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 68520

    عنوان: کیا ہم قربانی کے جانورکے ساتھ عقیقہ کرسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا ہم قربانی کے جانورکے ساتھ عقیقہ کرسکتے ہیں؟ (۲) تین شوال کو اللہ کے فضل سے بیٹا ہواہے، اس کا نام حمزہ یا ابو حمزہ رکھنا مناسب ہے؟ (۳) ابھی میں ایک کرائے کے کمرے میں منتقل ہوا ہوں جہاں بیت الخلاء اور باتھ روم ایک ساتھ ہیں تو کیا طہارت اور پاگیزکے حوالے سے بیت الخلاء اور باتھ روم کا ایک ساتھ ہونا جائزہے؟اگر ہا ں تو ہمیں اس بارے میں کیا احتیاط کرنی چاہئے؟ (۴) مشترکہ باتھ روم اور بیت الخلاء میں جاتے وقت کیا دعا پڑھنی چاہئے؟یعنی بیت الخلاء میں داخل ہونی کی دعا پڑھنی چاہئے یا کوئی دعا پڑھنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 68520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1135-1201/B37=1/1438
    (۱) جی ہاں! بڑے جانور میں ایک حصہ قربانی کا اور دوسرا حصہ عقیقہ کا لے سکتے ہیں۔
    (۲) حمزہ نام رکھئے اس کے معنی شیر کے آتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام بھی حمزہ تھا۔
    (۳) دونوں کا ایک ساتھ ہونا جائز ہے احتیاط یہ ہے کہ درمیان میں پلاسٹک کا ایک پردہ لٹکا دیں۔
    (۴) وہی دعا پڑھی جائیگی جو بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت پڑھی جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند