• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 61901

    عنوان: قربانی کے جانور کی بحساب وزن خرید و فروخت

    سوال: کچھ فارمز والے جو قربانی کے جانور پالتے ہیں وہ جانور وزن کے حساب سے بیچ دیتے ہیں مثال کے طور پر ۰۰۶ روپے کلو کے حساب سے ۰۳ کلو کا جانور ۰۰۰۸۱ روپے کا بنتا ہے ۔ کیا قربانی کے جانور کا اس طرح خریدنا اور بیچنا جائز ہے آیا کہ وزن کے حساب سے خریدے گئے جانور سے قربانی ہو جاتی ہے ۔ برائے مہربانی جواب عنایت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 61901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1318-1041/D=1/1437-U حیوانات کیلی یا وزنی اشیاء کے قبیل سے نہیں ہیں، اور نہ ہی وزن کے ذریعہ ان کی صحیح مقدار معلوم ہوسکتی ہے؛ اس لیے وزن کے ذریعہ جانوروں کی خرید وفروخت شرعاً جائز نہیں، سوال میں مذکور خرید وفروخت کی یہ صورت واجب الترک ہے، اس طرح خرید وفروخت جائز نہیں۔ قال في الہدایة: لأن الحیوان لا یوزن عادة ولا یمکن معرفة ثقلہ بالوزن لأنہ یخفف نفسہ مرة بصلابتہ ویثقل أخری (الہدایة مع الفتح: ۷/۲۷) وفي الفتح: إنما قلنا: إن الحیوان لیس بموزون (لأنہ لا یوزن عادة) فلیس فیہ أحد المقدرین الشرعیین الوزن أو الکیل، لأن الحیوان لا یعرف قدر ثقلہ بالوزن لأنہ یثقل نفسہ ویخففہا فلا یدری حالہ․ (فتح القدیر ۷/۲۶، کتاب البیوع، ط: اشرفیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند