• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 61546

    عنوان: بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ غیر مقلدین کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھینس عرب نہیں پائی جاتی تھی۔

    سوال: بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ غیر مقلدین کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھینس عرب نہیں پائی جاتی تھی۔

    جواب نمبر: 61546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 820-820/Sd=1/1437-U گائے کی قربانی نص سے ثابت ہے اور بھینس گائے ہی کی ایک قسم ہے، لہذا بھینس کی قربانی جائز ہوگی۔ قال ابن نجیم: وتجوز بالجاموس؛ لأنہ نوع من البقر۔ (البحر الرائق: ۹/ ۳۲۴، ط: زکریا، رد المحتار: ۹/ ۴۶۶، ط: زکریا، فتاوی قاضي خان: ۳/ ۳۴۸، کتاب الأضحیة فصل فیما یجوز في الضحایا۔ الفتاوی البزازیة: ۶/ ۲۸۹، کتاب الأضحیة، الرابع فیما یجوز من الأضحیة۔ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند