• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 612969

    عنوان:

    دودھ نہ دینے والے جانور كی قربانی درست ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی جانور بکری،گائے، بھینس وغیرہ شروع سے ہی دودھ نہ دیتا ہو یا بعد میں دودھ دینا بند کر دے تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟جواب وضاحت کےساتھ ارسال فرما دیا جائے ۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 612969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1140-518/B-Mulhaqa=12/1443

     جائز ہے‏، یہ ایسا عیب نہیں ہے‏، جو قربانی سے مانع ہو۔ ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع ......... والعاجزة عن الولادة لكبر سنها ....... والتي لا ينزل لها لبن من غير علّة الخ (هندية: 5/297، باب: 5، زكريا).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند