• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 612759

    عنوان:

    اگر قربانی كے بكرے كے دو دانت نہ ہوں

    سوال:

    سوال : قربانی کے بکرے میں اگر دو دانت نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 612759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1024-603/D-Mulhaqa=12/1443

     صورت مسئولہ میں اگر بكرے كی عمر مكمل ایك سال یا اس سے زائد ہے تو ا س كی قربانی درست ہے خواہ اس كے دانت نہ نكلے ہوں‏، قربانی صحیح ہونے كے لیے دانت نكلنا شرط نہیں ہے‏؛ ہاں بكرے كی عمر ایك سال سے كم نہیں ہونی چاہئے‏، ورنہ قربانی اداء نہیں ہوگی۔ قال الحصكفى: (و) صح (الثني) فصاعدا من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل، و حولين من البقر والجاموس، و حول من الشاة) قال ابن عابدين: وفي البدائع: تقدير هذه الأسنان بما ذكر لمنع النقصان لا الزيادة، فلو ضحى بسن أقل لا يجوز، وبأكبر يجوز وهو أفضل (الدر المختار مع رد المحتار: 6/322، دارالفكر، بيروت، كفايت المفتى: 8/217، دارالاشاعت، كراچى)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند