عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 611984
قربانی کا جانور خریدتے وقت وزن اور قیمت دیکھنا
قربانی کا جانور خرید تے وقت وزن کو اور قیمت کو دیکھ کر خریدنا درست ہے ؟ جانور خرید تے وقت نیت اللّہ تعالیٰ کی رضا ہے ۔ اس حوالے سے جواب عنایت فرمائیں ۔
جواب نمبر: 611984
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 879-523/D-Mulhaqa=11/1443
فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ صحت مند اور فربہ جانور کی قربانی مستحب ہے، ظاہر ہے کہ عمدہ اور فربہ جانور؛ قیمت کے اعتبار سے نسبۃ مہنگا ہوگااور اس کا وزن بھی زیادہ ہوگا؛ لیکن ایساجانور خریدنے میں نیت صحیح ہونی چاہیے ،ریا و شہرت کی نیت نہیں ہونی چاہیے ۔ والمستحب أن تكون الأضحية أسمنها وأحسنها وأعظمها، وأفضل الشاة أن تكون كبشا أملح أقرن موجوء۔( فتاوی ہندیہ: ۵/۳۰۰، دار الفکر، بیروت )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند