• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 608302

    عنوان:

    حالت جنابت میں مرغ ذبح کرنے کا حکم

    سوال:

    ناپاک بدن میں مرغ ذبح کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 608302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:279-203/H-Mulhaqa=5/1443

     حالت جنابت میں (بسم اللہ اللہ أکبر کہہ کر) مرغ وغیرہ ذبح کرنا جائزہے، یعنی: جنبی کا ذبیحہ حرام وناجائز نہیں ہے؛ البتہ ذبح میں اللہ تعالی کا نام لیا جاتا ہے؛ اس لیے پاکی کی حالت میں مرغ وغیرہ ذبح کرنا چاہیے ۔

    ولو الذابح …امرأة حائضاً أو نفساء أو جنباً إلخ (الدر المنتقي مع المجمع، کتاب الذبائح، ۴: ۱۵۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند