• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 607157

    عنوان:

    قربانی کے بعد کی دعا میں غلطی ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال نمبر 1:-اگر قربانی کرتے وقت 'منی' کی جگہ 'من' کہنا بھول گیا لیکن نیت مکمل تھی تو کیا قربانی درست ہوجائے گی؟

    سوال نمبر 2:-قربانی کے بعد نام تو لیا لیکن الفاظ'منی ' پر ہی نام لے لیا تو کیا ادارے صورت میں بھی قربانی درست ہوجائے گی یانہیں؟

    جواب کو مع دلیل دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ عین و نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 607157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:361-260/L=4/1443

     قربانی کے بعد دعا پڑھنا اور نام لینا ضروری نہیں، مستحب ہے ؛ لہذا دعا کی غلطی کی وجہ سے قربانی پر کوئی فرق نہیں پڑا، قربانی درست ہوگئی۔

    ذبح المشتراة لہا بلا نیة الأضحیة جازت اکتفاء بالنیة عند الشراء، کذا فی الوجیز للکردری.[الفتاوی الہندیة 5/ 294)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند