• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 60691

    عنوان: عقیقے کے بکرے کی کیا شرائط ہیں؟، مطلب کتنے دانت ، عمر وغیرہ؟ اور اس کا گوشت کیسے تقسیم ہوگا؟

    سوال: عقیقے کے بکرے کی کیا شرائط ہیں؟، مطلب کتنے دانت ، عمر وغیرہ؟ اور اس کا گوشت کیسے تقسیم ہوگا؟

    جواب نمبر: 60691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1018-1018/M=11/1436-U عقیقہ کے بکرے یا جانور میں وہی شرائط ملحوظ ہیں جو قربانی کے جانور میں ہیں، اگر عقیقہ میں چھوٹا جانور جیسے بکری، بکرا وغیرہ ذبح کیا جارہا ہے تو اس کی عمر ایک سال مکمل ہونی چاہیے اور سال پورا ہونے میں قمری سال کا اعتبار ہے، اور بڑے جانور یعنی گائے بیل، بھینس میں دو سال اور اونٹ، اونٹنی میں پانچ سال مکمل عمر ہونی چاہیے، دانت کا اگر اکثر حصہ برقرار ہے یا جانور چارہ گھاس کھالیتا ہے تو اس کا عقیقہ درست ہے، عقیقہ کا گوشت اچھا یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کی طرح تین حصہ کرلیا جائے ایک حصہ اہل وعیال کے لیے، دوسرا حصہ دوست واحباب اور رشتے داروں کے لیے اور تیسرا حصہ فقراء اور مساکین کے لیے ، گوشت کچا بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے اور پکاکر بھی بانٹا جاسکتا ہے، مزید کچھ اور تفصیل جاننا چاہتے ہیں تو وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند