• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 606050

    عنوان:

    قربانی نہ کرنے کا فدیہ کیا ہے؟

    سوال:

    ہم گھر والوں نے بہن کی شادی کے لیے پیسے جمع کئے تھے۔ جو تقریباً پانچ لاکھ تھے۔ ہم نے اس رقم پر زکوٰة دی تھی لیکن قربانی نہیں کی تھی۔ کیا صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے ہم پر قربانی فرض تھی؟ اگر تھی ، تو اب اس کا فدیہ کیا ہوگا۔ ہم کرایہ کے مکان رہتے ہیں۔ والد صاحب ریلوے سے ریٹائر ہیں۔ایک بیوہ بہن اپنے بچے کے ہمراہ ہمارے ساتھ ہی رہتی ہے۔ میں خود بھی شادی شدہ ہوں۔

    جواب نمبر: 606050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:32-32/sd=1/1443

     صورت مسئولہ میں آپ کے گھر والوں میں ایام قربانی میں جو بھی صاحب نصاب تھا اس پر قربانی واجب تھی، اگر قربانی نہیں کی تو اب اس کی قضاء ضروری ہے ، جس کے لیے ایک اوسط درجہ کے بکرے یا بکری کی قیمت غریبوں کو صدقہ کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند