• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605978

    عنوان:

    مسافر اگر دورانِ سفر کسی جگہ مقیم ہوجائے تو قربانی کہاں کرائے؟

    سوال:

    مسافر حضرات اگر ان پر قربانی واجب ھو تو یہ قربانی کہاں کرنا افضل ہے سفر میں جہاں یہ مقیم ہیں یا اپنے ملک میں پیسے بھیج کر،اور قربانی کس وقت واجب ھو جاتی ہے ،مہربانی فرماکر رقم کی تعداد بتائیں۔ شکریہ،اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے،آمین ثم آمین یا رب العالمین

    جواب نمبر: 605978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-11/sd=1/1443

     (۱) مسافر پر قربانی واجب نہیں ہے، ہاں اگر وہ سفر میں ایام قربانی میں مقیم ہو، یعنی ایام قربانی میں کسی جگہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت سے مقیم ہو، تو اس پر قربانی واجب ہوگی ، اب چاہے وہ اسی جگہ قربانی کرلے یا اپنے ملک میں کسی کو وکیل بناکر قربانی کرادے ۔

    (۲) قربانی واجب ہونے کا نصاب وہی ہے جو صدقہٴ فطر کے واجب ہونے کا نصاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند