• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605885

    عنوان:

    کاشت والی زمین پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    حضرات مفتیان عظام ایک مسئلہ دریافت طلب ہے ،ہمارے علاقہ میں لوگوں کے پاس الگ الگ زمین کے حصہ ہیں جن میں کاشت کی جاتی ہے ،اپنے گزارے کے لئے اناج رکھ کر بیچ دیتے ہیں کیا زمین بھی قربانی کے نصاب میں شامل ہے،مثلا دس بیگہ زمین ہے تو کیا یہ سب نصاب میں شامل ہوگی زمین ،مفصل جواب دیکر مشکور و ممنون ہوں۔ یکے از شاگردان۔

    جواب نمبر: 605885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1316-942/B=01/1443

     کاشت کی جس قدر زمین سے پورے سال گذر بسر ہوتی ہو وہ ضرورت اصلیہ میں داخل ہے اور یہ زمین اس سے زائد ہو تو وہ نصاب میں شامل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند