• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605768

    عنوان:

    جس کی آمدنی حرام ہو اس کا قربانی کے جانور میں حصہ لینا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص انگریزی بال کاٹتا ہے اور ڈاڑھی بھی کاٹتا ہے اب وہ قربانی کے جانور میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اس کا قربانی کے جانور میں حصہ لینا جائز ہے یا نہیں اسی طریقے سے اگر اس نے حصہ لے لیا تو اب دوسرے لوگ جو قربانی میں حصے دار ہیں ان کی قربانی پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟

    نوٹ: اس کے آمدنی کا صرف یہی ذریعہ ہے کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 605768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1174-824/D=12/1442

     انگریزی بال کاٹنے کی اجرت حرام نہیں ہے بس کراہت کے درجہ کی چیز ہے؛ البتہ داڑھی کاٹنے کی اجرت ناجائز اور حرام ہے۔ پس حجام کو چاہئے کہ داڑھی کاٹنے کے علاوہ جو دیگر مباح کام ہیں ان کی اجرت سے یا کسی دوسری جائز آمدنی سے قربانی کے جانور میں حصہ لے۔ دوسرے لوگوں کو چاہئے کہ جس کی اجرت حرام ہو اور دوسرا جائز ذریعہ آمدنی نہ ہو تو اس کے ساتھ قربانی میں حصہ دار نہ بنیں احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند