• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605729

    عنوان:

    كسی مالدار كی طرف سے دئے ہوے جانور میں غریب كا اپنی رقم شامل كرنا؟

    سوال:

    ایک شخص ہے جو اپنی طرف سے اور صحابہ کی طرف سے قربانی کرتا ہے لیکن اس جانور کا گوشت خود نہیں کھاتا ہے بلکہ جانور غریبوں میں تقسیم کر دیتا ہے اور وہ جانور(گائے) دو سال کی تو ہوتی ہے لیکن دکھنے میں زیادہ موٹی اور تازی نہیں ہوتی ہے اسلئے غریب شخص، صاحب مال سے گائے کی قیمت لیکر اس میں خود کچھ رقم کا اضافہ کر کے گائے خریدنا چاھتا ہے تو کیا اس طرح کرنے سے صاحب قربانی کی طرف قربانی درست ہوگی۔

    جواب نمبر: 605729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1177-827/D=12/1442

     آپ کا سوال واضح نہیں ہے، اس لئے جس صورت کے بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں اس کو بوضاحت ذکر کریں۔ اور جب مالدار شخص گوشت غرباء میں تقسیم کر رہا ہے تو غریب اس سے زیادہ قیمت کا جانور کیوں لینا چاہتا ہے؟ اور اپنی طرف سے پیسہ کس حیثیت سے ملانا چاہتا ہے؟

    امیر جو قربانی کر رہا ہے جب جانور دوسال کا ہے تو ا س کی قربانی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند