• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605430

    عنوان:

    مقروض شخص پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جناب میرا سوال یے ہے کہ اگر ایک بندے پر 300000روپے قرض ہو..تو اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں..اگر قربانی کرلے تو واجب قربانی ادا ہوگی یا نفلی یا مستحب؟

    جواب نمبر: 605430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 956-616/SN=12/1442

     قرض منہا کرنے کے بعد، اگر اس شخص کی ملکیت میں حوائج اصلیہ سے زائد قدر نصاب (612 گرام 360 ملی گرام چاندی یا اس کی مالیت کے برابر دیگر اسباب اور روپیہ پیسہ وغیرہ) ہو تو شرعاً اس پر قربانی واجب ہے ورنہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اگر یہ قرض طویل المیعادی ہو، قسطوں پر ادا کرنا مشروط ہو، نیز کسی تجارتی مقصد سے لیا گیا ہو تو صرف ایک سال کی قسط منہا کی جائے، پورا قرض منہا نہیں کیا جائے گا۔ (دیکھیں: درمختار مع ردالمحتار: کتاب الاضحیة: 9/453، مطبوعہ: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند